مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ نوازشریف اور شہبازشریف نے صوبے کی قیادت سے مشاورت کے بعدکیا، بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی
اسپیکرکا انتخاب آج کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی اسمبلیاں آج نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گی،آج سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے نومنتخب اراکین ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے،بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔