پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے کہا کہ ایستھیٹک میڈیسن ماہر چہرے، جسم کی خوبصورتی کیلئے سرجریز، پروسیجرز اور ہیئرٹرانسپلانٹ وغیرہ کرتے ہیں۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس اورایستھیٹک سرجریز صرف ڈگری اور ڈپلومہ ہولڈر ڈاکٹرکرسکیں گے۔
ملک بھر میں ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ڈگری ہولڈر ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس کررہے ہیں تاہم اب ایستھیٹک میڈیسن کےکورس اورورکشاپ صرف پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈماہرین ہی کراسکیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایستھیٹک سرجریزبھی صرف پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ ماہرین ہی کرسکیں گے،ہیلتھ کیئرکمشنرزکو ایستھیٹک میڈیسن اور سرجری کرانے والے اسپتالوں اور کلینکس کے معائنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔