اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے، لیگی رہنما نے تصدیق کردی

0 108

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کابینہ تشکیل کے فیصلے نواز شریف کی مرضی سے کیے جارہے ہیں،انہوں نےعرفان صدیقی نے تصدیق کی کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے ۔

پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے،اسحاق ڈار مارچ 2024ء میں سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے۔

پارٹی میں ہر پالیسی فیصلہ یا وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تشکیل کا فیصلہ نواز شریف کی مرضی سے کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.