پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ نامزد وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کا کامیاب ترین وزیر اعظم بننے کیلئے چند معاملات پر کام کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔
ن لیگ کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور اس کے عوام مشکل میں ہیں، اس لیے سب مل کر کوشش کریں گے کہ عوام کو مسائل سے اور پاکستان کو بحران سے نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ میثاق معیشت کے ساتھ ساتھ میثاق مفاہمت پر بھی مل کر کام کریں اور انتخابی اصلاحات اور عدالتی اصلاحات بھی کی جائیں۔
قومی اتفاقِ رائے سے ہی جمہوریت اور پارلیمان کو فعال کیا جاسکتا ہے، اگر ان تین سے چار معاملات پر بات کریں تو امید ہے کہ شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کے کامیاب وزیراعظم بن جائیں گے۔