صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

0 116

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے نئی قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح 10بجے طلب کرلیا ہے، صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر بدھ کی رات پونے بارہ بجے دستخط کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرتے ہوئے واپس بھیج دی تھی،اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے آج اجلاس طلب کیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.