پشاور، منہاج القرآن کے وفد کی جامعہ عارف الحسینی آمد، سانحہ کوچہ رسالدار پر تعزیت
پاک نیوز۔ تحریک منہاج القرآن کے ایک وفد نے آج جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کا دورہ کیا اور امامیہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور کے سانحہ پر تعزیت کی، وفد نے علامہ عابد حسین شاکری سے ملاقات کی اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ تحریک منہاج القرآن کے وفد نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا اور اسے انسان دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا۔ واضح رہے کہ اس المناک ساںحہ کے حوالے سے اب تک متعدد وفود جامعہ شہید عارف الحسینی کا دورہ کرچکے ہیں۔