خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

0 111

خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا جب کہ اس دوران ایوان میں بدنظمی دیکھنے میں آئی،صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریباً پونے ایک بجے شروع ہوا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پہلے مرحومین اور شہدا کے لیے دعا کرائی گئی جس کے بعد مشتاق غنی نے 115 نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری کے بعد اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ شام 5 بجےتک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائےجاسکتے ہیں اور رات 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جاسکتے ہیں۔

کل صبح 10 بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.