بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لیں گے، شیر افضل

0 55

پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لینے کیلئے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، شاید ہم اسمبلی کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رتی بھر توقع نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے اقتدار میں شامل ہونے کی پیشکش کو بانی پی ٹی آئی نے ہی مسترد کیا تھا۔

انٹرا پارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر اُمیدوار ہوں گے ان کے اور بیرسٹر گوہر کے درمیان کوئی ناراضی نہیں تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.