ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کا اجلاس متوقع ہے، اس ممکنہ اجلاس کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی نے اپنے تمام نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو آج اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اجلاس میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے، سینیٹ الیکشن اور صدارتی انتخاب پر مشاورت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دیا جائے یا نہیں۔