کلاچی، ڈیرہ پولیس کی جانب سے متاثرین میں راشن تقسیم

0 152

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب زدگان کی مدد میں عوامی تعاون اور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ ڈیرہ پولیس بھی کسی سے پیچھے نہ رہی۔ ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر پولیس اہلکار کلاچی کے متاثرہ علاقوں گرہ بدر، کنوڑی اور ھتھالہ میں پہنچے اور راشن سمیت دیگر روزمرّہ کی اشیاء تقسیمِ کیں، مستحق افراد تک امداد کی رسائی پر علاقہ عوام نے ڈیرہ پولیس کی کوششوں کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس نے متاثرین کو ریسکیو کرنے اور ان کی امداد کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.