آرمی چیف کا سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

0 220

پاک نیوز، آرمی چیف کا سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو کیے گئے لوگوں کے ساتھ وقت گزارا، تمام لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ جب پاک فوج کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ ہمیں ریسکیو کرنے کے لیے پہنچ گئے، ریسکیو کیے جانے کے بعد ہمارے گھر والوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سپہ سالار نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمراٹ، کالام سے ریسکیو کیے جانے والے بچوں، خواتین، بزرگوں اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو کیے گئے لوگوں کے ساتھ وقت گزارا، تمام لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ جب پاک فوج کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ ہمیں ریسکیو کرنے کے لیے پہنچ گئے، ریسکیو کیے جانے کے بعد ہمارے گھر والوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے سوات، کالام، بحرین، خوازہ خیلہ ، مٹہ سمیت مختلف مقامات پر پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کی خود فضائی نگرانی بھی کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آفت کے دوران موثر اور بروقت جواب دینے اور قیمتی جانیں بچانے پر پشاور کور کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.