پاکستانی سرزمین پر غیر ملکی فورسزکی کارروائی گمراہ کن پروپیگنڈا ہے، ذرائع دفترخارجہ

0 73

دفتر خارجہ کے ذرائع نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی فورسز کی کارروائی کو گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

خیال رہےکہ غیر ملکی میڈیا ادارے کے مطابق ایرانی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش اور ساتھی مارے گئے،اسماعیل شاہ بخش ایران میں دہشت گرد حملوں کا ملزم تھا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نہ ایسا کوئی واقع پیش آیا، نہ سرکاری ایرانی میڈیا نے اسے رپورٹ کیا۔

آپریشن "مرگ بر سرمچار” کی خفت مٹانے کے لیے اسمگلرز کی کراس فائرنگ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.