ن لیگ کے ملک احمد خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

0 82

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے ن لیگ کے ملک احمد خان نے اور سنی اتحاد کونسل کی طرف سے اسپیکرکیلئے احمد خان بھچر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ڈپٹی اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ اور ڈپٹی سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے، نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے جمعہ کو حلف اٹھا لیا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.