ایرانی صدر کا وزیر اعظم کو ٹیلی فون،حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس

0 204

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اورپاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجتہی کرتے ہوئے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایرانی صدر نے کہا انہوں نے اپنے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں کہ تیزی کے ساتھ پاکستانی عوام کے لئے ابتدائی امداد کا انتظام کیا جائے اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنے برادر ہمسایہ ملک کے عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور ایرانی حکومت اور عوام کی ہمدردی اور امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران ہمیشہ سے پاکستان کے لئے ایک حمایت کرنے والا، دوست اور مشکلات حالات میں ساتھ کھڑا رہنے والا ہمسایہ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.