آل سعود کی بربریت اور ظلم کیخلاف عالَمِ اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو احتجاج کرنا چاہئے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی
پاک نیوز-پاکستان میں نمائندۂ آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے آل سعود کی بادشاہت کے ہاتھوں 81 قتل ہونے والوں میں 41 شیعہ مسلمانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحی اور رحمت کی سرزمین پر ایک دن میں درجنوں بے گناہوں کے سر قلم کرنا سفاکیت ہے، اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے کے جرم میں شہید ہونے والوں میں تیرہ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے آل سعود کی بربریت اور ظلم کیخلاف عالَمِ اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ان سنگین سانحات پر احتجاج کرنا چاہئے، سعودی عرب میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دنیا کے ہر باشعور اور باضمیر کو آواز بلند کرنی چاہئے ۔
انکا کہنا تھا کہ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والی عالمی قوتیں، تنظیمیں اور آل سعود کی پشت پناہی کرنے والے بھی انکے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔