سیلاب کی تباہ کاریاں، 982 افراد جاں بحق

0 188

پاک نیوز، سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید 45 افراد جاں بحق ہو جانے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 982 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ اموات سندھ میں 339 ہوئیں، خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد تمام سرکاری عمارات سیلاب متاثرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب، بارشوں سے بلوچستان میں 234، کے پی میں 19 افراد کا انتقال ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی میں 10، سندھ میں 33 جبکہ پنجاب میں 2 افراد کی اموات ہوئیں۔ این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 113 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 ہزار 588 جانور مرگئے جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 2 ہزار 583 جانور مرے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 پلوں کو نقصان پہنچا ہے،جبکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 149 پلوں کو نقصان ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 ہزار 811 گھروں کو نقصان ہوا جبکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 82 ہزار 139 گھروں کو نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے 14 سو 56 افراد زخمی ہیں، ملک بھر میں بارشوں کے دوران 8 لاکھ 2 ہزار سے زائد جانور مر گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 149 پلوں اور 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.