وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا سیلاب متاثرین کی صورتحال کا جائزہ

0 208

وزیراعظم محمد شہباز شریف سیلاب متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سکھر پہنچ گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ بعدازاں انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ریلیف کیمپ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام نے وزیراعظم کو متاثرین کی بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا گیا کہ بعض علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے شہروں کا رابطہ منقطع ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جا رہی ہے، بعض علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، شہر اور دیہاتوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، سیلاب سے لائیو اسٹاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 43 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کو ادویات اور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر توانائی کو سندھ میں رہنے کی ہدایت کی۔ بعد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.