مچھ بولان، ریلوے پل ٹوٹنے سے بلوچستان کا دیگر صوبوں سے ریلوے رابطہ منقطع
پاک نیوز، کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے ٹریک کا پل سیلاب کے باعث بہہ گیا ہے۔ جسکی وجہ سے بلوچستان میں ٹرینوں کی آمدو رفت بند ہوگئی ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مچھ بولان میں ہرک کے قریب انگریزوں کا بنایا ہوا ریلوے پل کا پلر ٹوٹنے سے آئینی پل ٹوٹ کر گر پڑا ہے۔ مچھ پل ٹوٹنے سے لمبے عرصے کے لئے کوئٹہ کا ریل کا راستہ مکمل بند ہو گیا۔ بلوچستان کا ملک کے دیگر تین صوبوں سے ریلوے کے ذریعے رابطہ غیر معینہ مدت کیلئے منقطع ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کی سمت جانے والی ٹرینوں کیلئے صوبے سے باہر جانے کا ایک ہی ٹریک ہے۔ ٹرینیں آگے جاکر راہیں جدا کرتی ہیں اور سندھ اور پنجاب کی سمت جاتی ہیں۔ یہ ٹریک بند ہونے سے بلوچستان اور دیگر صوبوں کے درمیان ٹرین نہیں چل سکتی۔