پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی کال، انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار

0 59

تحریک انصاف کورکمیٹی نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کی اجازت طلب کی تھی جسے ضلعی انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔

انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کے بارے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی کی اجازت نہیں ہے۔

سڑک بندکرنے اور غیرقانونی اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، ممکنہ احتجاج کے پیش نظرپولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.