خورشید شاہ نے نئی پارلیمنٹ کے مضبوط ترین پارلیمنٹ ہونے کا دعویٰ کردیا

0 78

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی پارلیمنٹ مضبوط ترین پارلیمنٹ ہوگی، پیپلزپارٹی واضح کرچکی ہے کہ وزیر اعظم کیلئے اپنا امیدوار نہیں لائیں گے۔

ہم جس کے ساتھ ملیں گے وہ حکومت بنائے گا، ہم ن لیگ کی مدد کرنے جا رہے ہیں کیا فائدہ ان پر الزام تراشیاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ ہم نے آفر کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں کی اکثریت ہے اس لیے وہ ہی حکومت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پیپلز پارٹی سے بات نہیں کرنا چاہتے، بانی پی ٹی آئی ضدی آدمی ہے ان کی یہی ناکامی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.