کوئٹہ، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا، شدید ٹریفک جام

0 253

پاک نیوز، لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ کے مرکزی سڑک زرغون روڈ پر لاپتہ افراد کے لئے دھرنا دے دیا۔ جسکی وجہ سے شہر میں شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بعض افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب شہر کے مرکزی سڑک زرغون روڈ کی بندش کی وجہ سے متبادل راستوں پر بھی گاڑیوں کا ہجوم جمع ہو گیا ہے اور بد نظمی کے باعث ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس، پی ڈی ایم اے، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ جبکہ مسافروں کو بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔ گاڑیوں کی بڑی قطاریں شہر کی مختلف سڑکوں پر کئی گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.