عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

0 66

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پاکستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا کی جانب سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے سامنے میڈیا سےگفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ امریکا کے پاس اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے کا موقع ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کاسمیٹک بیانات نہیں چلیں گے، انتخابات پر جس طرح امریکا کو آواز بلند کرنی چاہیے اس طرح نہیں کی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، نہ ہم مذاکرات کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کو پیپلز پارٹی کی پیش کش کا بتایا، بانی پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے منع کردیا، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا ہےکہ ہم پاور پالیٹکس نہیں کریں گے۔

پیپلزپارٹی سے مذاکرات ہوئے ہیں نہ ہوں گے، وزیراعظم کے لیے پی ٹی آئی کے نمبرز پورے ہیں، پر جو جماعت 20 سیٹیں مشکل سے جیتی، حکومت اسے دی جا رہی ہے

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسدقیصرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.