پشاور ہائیکورٹ کا رجسٹرڈ افغان خواجہ سراؤں کو تنگ نہ کرنیکا حکم

0 122

پشاور ہائیکورٹ میں 16 افغان خواجہ سراؤں کو وطن واپس بھیجنےکے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایاکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ تمام غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا، افغانستان میں خواجہ سراؤں کی جان کو خطرہ ہے۔

عدالے کے استفسار پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پی او آر کارڈ اور دستاویزات کے باوجود افغان خواجہ سراؤں کو تنگ کیا جا رہا ہے، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ اگر افغان خواجہ سراؤں کے پاس دستاویزات ہیں تو انہیں ہراساں نہ کیا جائے اور ان کے پاس مصدقہ دستاویزات ہیں تو وہ پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.