پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

0 106

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نےاڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی اور سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو نامزد کیا ہے وہی وزیراعظم ہو گا۔

ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات ہیں، انتخٓبات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.