تحریک انصاف کے اشتہاری رہنماؤں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

0 67

انسداد دہشتگردی عدالت نے حماد اظہر، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، عندلیب عباس، مراد سعید اور میاں اسلم کی جائیدادیں قرق کرنیکا حکم دیا ہے ۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے دو رہائشی پلاٹس اور ایک بینک اکاؤنٹ، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی پانچ زرعی زمینیں، فرخ حبیب کے چار بینک اکاؤنٹس، ایک رہائشی جائیداد اور ایک بیمہ پالیسی، مراد سعید کے دو بینک اکاؤنٹس اور ایک گاڑی قرق ہو گی۔

عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی 3 زرعی زمینیں، ایک رہائشی جائیداد، پانچ بینک اکاؤنٹ، دو گاڑیاں اور 35 گھوڑے بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی دو زرعی زمینیں، دو رہائشی جائیدادیں، پانچ بینک اکاؤنٹس، ایک گاڑی، تین پلاٹ، فلیٹ، سواتی انٹرپرائزز میں 51 فیصد شیئرز، امریکا اور دبئی میں موجود جائیدادیں بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عندلیب عباس کی دو رہائشی جائیدادیں، تین بینک اکاؤنٹس اور دو گاڑیاں بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.