پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان

0 63

پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 90 پیسے اضافے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے تک اضافے ہوسکتا ہے، مٹی کا تیل بھی 41 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے لیے اوگرا آج اپنی ورکنگ حکومت کو بجھوائے گا۔

وزارت خزانہ نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج حتمی منظوری دے گی،قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.