خانیوال،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب 3 بھائی ن لیگ میں شامل

0 53

خانیوال کی تحصیل کبیروالا سےاین اے 144 سے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر رضا حیات ہراج، پی پی 212 سے بیرسٹر اصغر حیات ہراج اور پی پی 206 سے مہر اکبر حیات ہراج نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اصغر حیات ہراج نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کبیروالا کے عوام کے مفاد میں کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.