صاحب استطاعت افراد ، سیلاب متاثرین کی امداد کریں، علامہ ساجد علی نقوی

0 241

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں 2022 ءکا مون سون غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے جس نے ملک کے طول و عرض میں سیلابی کیفیت پیدا کی۔ملک کے شمال میں گلگت بلتستان سے لے کر ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص اندرون بلوچستان ، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوا اورکشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوںسے ندی نالوں اور دریا ﺅں میںطغیانی آنے کے باعث بہت سے علاقوں میں بہت تباہی ہوئی ہے جس سے شہریوںکے املاک گھروںاور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، لوگ بے سروسامان ، بے گھر،

بے یارومددگاراور فاقہ کشی تک پہنچ چکے ہیں۔

لہذا مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ عطیات ، صدقات ،زکوة اور اموال شرعیہ سے متاثرین حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان کی مدد فرمائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.