پنجاب اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

0 54

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے 6 نو منتخب آزاد ارکان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پی پی 132 ننکانہ سے کامیاب سلطان باجوہ ، پی پی 225 لودھراں سے کامیاب شازیہ ترین ، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری ، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سےحنیف پتافی ، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی ن لیگ میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا ن لیگ میں شامل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.