انتخابی نتائج کیخلاف بلوچستان ، سندھ اور پختونخواکے مختلف شہروں میں احتجاج جاری

0 58

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل پارٹی اوربی این پی کی اپیل پر کوئٹہ میں ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا،کوئٹہ چمن، قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ژوب اورپشین میں قومی شاہراہیں بلاک ہوگئیں جس کی وجہ سے بلوچستان کا پنجاب اور خیبر پختو نخوا سے زمینی رابطہ معطل ہوگیا۔

نصیرآباد میں انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلزپارٹی کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے،سندھ میں حیدرآباد،لاڑکانہ ،کندھ کوٹ اور سجاول میں جمعیت علما اسلام ف کا احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔

اس کے علاوہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ٹی آئی نے احتجاج کیا،مظاہرین نے پل بند کر دیا جبکہ بنوں میں پی ٹی آئی کا دو صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.