نواز شریف سیاست نہیں چھوڑ رہے، مریم نواز

0 86

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سیاست سے کنارہ کشی کی خبر میں کوئی سچائی نہیں۔

شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی اور حکم کے پابند ہیں، ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے، اگلے 5 سال وہ نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے ان شاءاللّہ۔

نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔

شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، انکے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے، اللّہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.