جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کیساتھ حکومت سازی میں تعاون سے انکار

0 70

مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔

پی ٹی آئی سےبات چیت دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے متعلق تھی لیکن پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا ہے اس لیے صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائنددگی نہیں رہی جس کی وجہ سے اب ان کے ساتھ حکومت بنانے کا کوئی جواز نہیں۔

جماعت اسلامی کےساتھ صرف کے پی میں حکومت سازی پر بات چیت چل رہی تھی، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے لیے قانونی طریقہ کار کو دیکھاجا رہا ہے۔

اس سے قبل جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کیلئے رابطوں کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کےاحترام میں اگرضرورت پڑی توجماعت اسلامی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.