ن لیگ اور پی پی کیساتھ بیٹھنا پی ٹی آئی کا نظریہ قربان کرنے کے مترادف ہوگا،علی محمد

0 76

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سب سے بات کرسکتے ہیں مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر حکومت بنانا ایسا ہی ہے کہ ہم تحریک انصاف کے نظریے کو اقتدار کیلئے قربان کردیں۔

ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف الیکشن کیلئے الگ ہوئے ہیں، یہ پی ڈی ایم ٹو ہے، علی امین گنڈا پور نے پارٹی کو بہت اچھے سے چلایا ہے، پارٹی کارکنوں کے جذبات کو کنٹرول کیا اور دوسرا 9 مئی نہیں ہونے دیا۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور وفادار تو ہیں مگر جب وہ عہدہ سنبھالیں گے تب ہی صلاحیت کا پتا چلے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.