کراچی: این اے 245 کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا

0 170

 پاک نیوز کراچی ضمنی انتخاب کے میدان میں 17 امیدوار موجود ہیں۔ پی ٹی آئی نے محمود باقی مولوی اور ایم کیو ایم نے معید انور کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا اور پی ایس پی کے سید حفیظ الدین مقابلے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں۔

ایم کیو ایم سے ناراضگی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، این اے 245 پر 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے عامرلیاقت حسین نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب کے لیے 263 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں 60 حساس اور 203 انتہائی حساس ہیںجبکہ کوئی بھی نارمل نہیں ہے۔ فوج اور رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہے گی، پولیس نے بھی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکورٹی پلان بنالیا ہے۔

حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 33 ہے، 2 لاکھ 74 ہزار 987 مرد اور 2 لاکھ 40 ہزار 16 خواتین ہیں۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ 263 پولنگ اسٹیشنز پر 6 ہزار سے زائد کی نفری سیکیورٹی فراہم کریگی، 1048 پولنگ بوتھ ہیں جنہیں محفوظ کرنا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک افسر اور 10 جوان تعینات ہونگے۔

ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.