پی ٹی آئی نے 1 ہزار 55 میں سے 2 ہزار سیٹیں جیتیں ہیں‘، مریم اورنگزیب

0 58

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کےبیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپ نے وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کی 1 ہزار 55 میں سے 2 ہزار سیٹیں جیتی ہیں، آپ کیلئے اطلاع ہے کہ یہ اسمبلیوں کی سیٹیں ہیں بس کی نہیں۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو حکومت بنانے میں سپورٹ کرنا خوش آئند ہے، پیپلز پارٹی اس معاملے پر ن لیگ کو باضابطہ طور پر بتائے گی۔

لیگی رہنمابھی اپنی مشاورت کرکے باضابطہ اعلان کریں گے، چوہدری شجاعت کے گھر جاری پریس کانفرنس دیکھ کر نواز شریف نے شہباز شریف کی نامزدگی کا اعلان کرنے کو کہا۔

انہوں ںے کہا کہ اُسی پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ نواز شریف سے درخواست کریں گے کہ وزیرِاعظم کا عہدہ قبول کریں۔ پارٹی اور نواز شریف کی مشاورت سے پنجاب میں وزیرِاعلیٰ کی امیدوار مریم نواز ہوں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی نے مشاورت کے بعد نواز شریف کو ہی کہا تھا کہ وہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بن جائیں لیکن نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پیچھے رہ کر شہباز شریف اور مریم نواز کی معاونت کرسکتے ہیں اور پارٹی کے معاملات دیکھ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.