ہمارے لوگوں کو خریدنے کیلئے 25-25 کروڑ کی پیشکشیں کی جا رہی ہے،گوہر خان

0 48

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ان کے لوگوں کو خریدنے کیلئے 25-25 کروڑ کی پیشکشیں کی جا رہی ہے۔

گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میںکہا کہ ابھی وزیراعظم کیلئے کوئی نام فائنل نہیں کیا، جلد وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا اعلان کریں گے، عوام کے ووٹ کا احترام کیا جائے ۔

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد پی ڈی ایم کے کل پرزوں نے نئے ناٹک کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سوچ جمہوری ہوتی تو جاتی امرا کے ساتھ مک مکا کے بجائے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے، حکومتی اور پارلیمانی عہدوں کی آپس میں تقسیم کے بعد باہم فاصلوں کی اداکاری ان کے کسی کام نہیں آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.