’پی ٹی آئی جس سے چاہے حکومت بنائے، جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقی جواز نہیں‘

0 58

جماعتِ اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا ہے، پی ٹی آئی کا اختیار ہے کہ جس کے ساتھ چاہے حکومت بنائے لیکن ان کے جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقی جواز نہیں بنتا۔

ترجمان جماعتِ اسلامی قیصر شریف کہتے ہیں پی ٹی آئی قیادت کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے، مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو حتمی جواب دیا جائے گا۔

عام انتخابات میں قومی اسمبلی 92 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جیتے ہیں اورپی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین اور خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا میسیج ہے کہ جو انتخابات جیتا ہے اسے حکومت بنانے دی جائے، کے پی کے میں علی امین گنڈاپور حکومت بنائیں گے۔

رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات جتنی جلدی ہو کروا دیے جائیں ،کے پی میں ہم حکومت کی تشکیل کی طرف جا رہے ہیں، وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.