مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہونگی، شہباز شریف کا اعلان

0 56

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور نوازشریف کی مشاورت سے وزیراعلیٰ کی امیدوار مریم نواز ہوں گی ،سندھ میں پیپلزپارٹی اورپنجاب میں ن لیگ کو اکثریت حاصل ہے۔

ہمارے امیدوار نوازشریف ہیں، ان سے درخواست کروں گا کہ وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں حکومت کیلئے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار116، دیگر آزاد 22، پیپلز پارٹی 10، پاکستان مسلم لیگ ق 7 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک ایک ایک نشست پر کامیاب قرار پائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.