لطیف کھوسہ کا صدر مملکت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

0 82

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے صدر مملکت سے عمران خان کی فوری رہائی کی اپیل کردی، نوازشریف ہارگئے ہیں تو شکست تسلیم کرنے میں شرم محسوس نہ کریں، ہم نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیا ہے۔

فارم 45 کے مطابق ہمارے 170 امیدوار جیت رہے ہیں، مخصوص نشستیں شامل کریں تو یہ تعداد 200 سے زیادہ ہے، یہ آزاد امیدوار نہیں ہیں، پاکستان تحریک انصاف آئینی طور پر موجود ہے، ہمیں آزاد کہنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

لطیف کھوسہ نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے، عوام نے کہا نہ بانی پی ٹی آئی باغی ہے نہ مجرم ہے، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں فوری لگائی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.