کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کیساتھ ہیں،شیر افضل مروت

0 74

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں، جو بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا، ان کا یہی حال ہوگا۔

مجھے کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں، جنہوں نے ہمیں چھوڑنا تھا، وہ چھوڑ چکے ہیں، عمران خان سے وزیر اعلیٰ کے پی سمیت حکومت سازی پر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت جانا قانونی حق ہے، اور احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے، پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی ہے، جماعت اسلامی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑ دی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی جی کے پی نے قانون کا غلط استعمال کیا، اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.