اقتدار میں رہ کر لوگوں کی امید پر اترنا مشکل ہے، مصطفیٰ کمال

0 72

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ چیلنجز بہت ہیں اس لیے اس وقت اقتدار کوئی اہم چیز نہیں، اقتدار میں رہ کر لوگوں کی امید پر اترنا مشکل ہے۔

ملک کے ایسےحالات نہیں کہ کوئی ایک جماعت ملک کو مسائل سے نکال لے، اس وقت اقتدار کوئی اہم چیز نہیں، چیلنجز بہت ہیں، ایم کیوایم نے 5 ماہ پہلے آئینی ترامیم کا ڈرافٹ متعارف کرایا، ہماری طرف سے تین آئینی ترامیم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سندھ کی حکومت میں ایسے لوگ نہیں جن سے بات کرنا ممکن ہو، اس وجہ سے ہم نے ابھی سوچا بھی نہیں کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی سلسلہ بن سکتا ہے یا نہیں۔

پیپلزپارٹی نے اپنا رویہ اچھا نہیں رکھا، انہوں نے ہمارے ساتھ تلخیاں بڑھائیں، ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ ان سے بات کریں، ہمارے پاس فارم 45 اور فارم 47 موجود ہیں، ہمارے پاس تمام شواہداور ثبوت موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.