وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکیلئے علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام زیر غور

0 52

رائع کے مطابق کے پی وزیراعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام سامنے آگئے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے امیدواروں کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے جبکہ اعلان بیرسٹر گوہر کریں گے۔

اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کے حکومت بنانے میں کوئی آئينی رکاوٹ نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 112 نشستوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1 روک دیا گیا ہے اور 2 پر الیکشن ملتوی ہوئے۔

جاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کیلئے 90 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 83، جمیعت علمائےاسلام پاکستان 7، پاکستان مسلم لیگ ن 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.