این اے57 سے آزاد امیدوار اور سابق رکن اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

0 44

چوہدری عدنان پرپولیس لائنزانیکسی چوک پرموٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ چوہدری عدنان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ،واقعے میں مقتول عدنان چوہدری کا ڈرائیورشدید زخمی ہے۔

پنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ عدنان چوہدری نے این اے57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا اور وہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہے۔

9 مئی کے واقعے کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.