صدر مملکت سے ملاقات، پی ٹی آئی وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے آگاہ کیا

0 53

صدر عارف علوی سے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ایوان صدر میں ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

وفد نے صدرمملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی مؤقف سے آگاہ کیا، مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں۔

پارٹی کو دبانے،انتخابی نشان چھیننے اورگرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی،وفد کے شرکا نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.