نہ سیاست چھوڑی نہ پارٹی، فی الحال بریک لے رہا ہوں، پرویزخٹک کی تردید

0 57

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

اس سے قبل پرویز خٹک کی سیاست سے علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اب انہوں نے اس کی تردید کردی ہے، میری سیاست چھوڑنے کی زیرگردش خبریں غلط ہیں۔

سیاست چھوڑ رہا ہوں، نہ ہی اپنی پارٹی کا عہدہ چھوڑونگا، کچھ وقت کے لئے آرام کرنا چاہتا ہوں،قبل ازیں عام انتخابات میں شکست پر استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے بھی پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔

گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی۔

عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے تھے اور پی ٹی آئی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.