شہباز گل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی، رانا ثناء اللہ

0 172

پاک نیوز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہباز گل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ہیں، ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نے کوئی زیادتی کی ہے تو اُس کے خلاف درخواست دیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پمز اسپتال یا ریڈ زون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے، اس لئے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.