پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کو گھر فراہم کرنے کا منصوبہ

0 131

پاک نیوز، پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو گھر فراہم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ممبر بورڈ آف ریونیو اس کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی نے فوری طور پر ملازمین کیلئے گھر تعمیر کرنے کیلئے 30 ہزار 813 کنال اراضی مانگ لی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو 100 فیصد افرادی قوت دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ملازمین کیلئے 2025 تک 52 ہزار 974 کنال اراضی درکار ہوگی۔ سرکاری اراضی، نزول لینڈ، پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال اور خانیوال میں گھر فراہم کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے سرکاری ملازمین کو اپنی چھت فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.