ن لیگ کو مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں پر ہمدردی سے نقصان ہوا،رانا ثنا

0 80

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو وسطی پنجاب میں نقصان مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں پر ہمدردی سے ہوا ہے۔

نواز شریف کا خیال تھا اور ہے کہ سادہ اکثریت نہ ملے تو دوسروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی چاہیے،پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے تاہم پارلیمانی پارٹی انہیں مشورہ دے سکتی ہے۔

ایم کیو ایم نے ہم سے مذاکرات میں حصہ نہیں مانگا بلکہ اپنے مطالبات پر بات کی ہے، ان کا ایک مطالبہ آئینی ترمیم کا ہے مگر نئی پارلیمنٹ ایک معلق پارلیمنٹ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.