این اے 121 سےکامیاب پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر ن لیگ میں شامل

0 63

لاہور سے نومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے این اے 121 میں مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔

لاہور میں وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وسیم قادر کا کہنا تھا کہ میں حلقےکے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہا ہوں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلےکا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.