مک گیا شو، لگ سیل گئی بیوپاری اسلام آباد آچکے ہیں،فیصل واوڈا

0 89

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا، سیل لگ گئی ہے، بیوپاری اسلام آباد آچکےہیں، کراچی میں ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، کراچی میں سرپرائز ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادامیدواروں کےساتھ اپوزیشن میں بیٹھےگی تو 6،7 ماہ میں سارا مک جائے گا، سیل لگ گئی ہے، بیوپاری اسلام آباد آچکےہیں۔

میں جوکہہ رہاہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آجائے گا، توقع یہی تھی کہ آزاد امیدوار کو برتری رہےگی، آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے، اسلام آباد میں ونٹر فیئر کھل چکی ہے، 12 بجے پتا چل جائےگا۔

لولا لنگڑا اقتدار بھی ن لیگ کا آخری اقتدار ہوگا، پی ٹی آئی کی مقبولیت نفرت کی بنیاد پر پڑی ہے، پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہرکی بنیاد بنی۔

ذاتیات پرمبنی فیصلے سنائیں گے تو ردعمل ہی آئےگا، ہمارے قانونی ڈھانچے کے اندرونی مسائل کا تدارک کرنا ضروری ہے، جب چاہیں آپ کسی کوگھربھیج دیتےہیں،جب چاہیں معاف کردیتےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.